اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات طے پاگئی، بلاول بھٹو آج شہباز شریف سے منسٹر کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر دوپہر دو بجے ملاقات کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما سیاسی معاملات پر غور کرینگے، حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔