سہیون شریف: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں پر تاریخی حملہ کیا گی۔ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر مایوس کن تھی۔ وزیراعظم دنیا کو بتاتے مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔
سیہون شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مایوس ہیں اور ملک کا وزیر اعظم کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کیا کروں تو عوام میں مایوسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کشمیر پر حملے بعد وزیراعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا۔ کشمیر 50 دن سے اوپن ائیر جیل بنی ہوئی ہے۔
بلاول نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کو اپنی پی آر کیلئے استعمال نہ کریں جبکہ ان کی تقریر پری سلیکٹڈ تھی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کے ساتھ یو این کی قرادادوں پر فوکس ہونا چاہیے تھا۔