پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

Last Updated On 01 October,2019 02:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ ہوا ہے، وہ ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو کے جلسوں اور ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

نیر بخاری کا کہنا تھا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلد میرپور کا بھی دورہ کریں گے، وہ زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔