لاہور: (ویب ڈیسک) دو ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی یوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ہر کوئی انہیں شادی انتہائی سادہ انداز میں کرنے پر خوب سراہ رہے ہیں۔
اب اداکار حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ نیمل خاور مجھ سے زیادہ قابل ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے پینٹنگ شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ اہلیہ نیمل نے پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بنائی ہے۔
اداکار نے کہا کہ جب آپ کی اہلیہ آپ سے زیادہ قابل ہوں تو کیسا لگتا ہے؟ اوراپنے اس سوال کا جواب خود ہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔