انجلینا جولی خواتین کرداروں کو جسمانی طورپرسخت پیش کرنے کی مخالف

Last Updated On 14 October,2019 03:36 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کرداروں کو جسمانی طور پر سخت پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ سپر سٹار نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں مردوں کی طرح پیش کیا جانا اچھی بات نہیں، ہمارے پاس مضبوط خواتین ہیں لیکن فلم میں سے غلط کرداروں کو نکال دینا چاہئے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ صنف نازک کو کردار بھی اس کی ذمہ داریوں کے حساب سے ملنے چاہئیں، فائٹنگ اور پرتشدد کرداروں کیلئے خواتین کا انتخاب کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں لگتا۔