اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار احد رضا میر نے انکشاف کیا کہ وہ کھانا بہت اچھا پکاتے ہیں، گھر والوں کو ان کے ہاتھ کا پاستا اور ہنی گارلک چکن بہت پسند ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ وہ گھر کے کاموں میں اپنی والدہ کی مدد کرتے ہیں اور جب ان کی والدہ نوکری کرتی تھیں وہ اکثر اپنے گھر والوں کے لئے خودکھانا پکاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر والوں کو ان کے ہاتھ کا بنا ہوا پاستا اور ہنی گارلک چکن بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں ان کا کوئی خاص ٹارگٹ نہیں، بس اتنا سوچتاہوں کہ جو بھی کام کروں وہ مداحوں کو کبھی بھی نہ بھول پائے۔