بائیک پٹڑی سے گزارنے کی کوشش، موٹر سائیکل کچل گئی، شہری بال بال بچا

Last Updated On 06 November,2019 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرین خوفناک حادثے سے بچ گئی، تیز رفتار ٹرین کے آگے موٹر سائیکل سوار آگیا، ٹرین نے بائیک کو کچل دیا، دو افراد بھی بال بال بچ گئے۔

حادثے کے مناظر دنیا نیوز کے کیمرے نے محفوظ کرلیے۔ کراچی میں شہری شارٹ کٹ کے چکر میں اپنی ہی جان کا دشمن بن گیا، شہری کی تیز رفتار ٹرین کو دیکھ کر بھی بائیک پٹڑی سے گزارنے کی کوشش کی مگر موٹرسائیکل پھنس گئی، موٹر سائیکل کچل گئی مگر بائیک کو نکالنے والے 2 افراد بال بال بچ گئے۔


چند قدم کے فاصلے پرتیز رفتار ٹرین ہارن دیتی رہی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں تیز رفتار ٹرین کو بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔