چھ سات گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ رونما ہوا، ٹرین ڈرائیور محمد صدیق

Last Updated On 31 October,2019 06:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آتشزدگی کا شکار ہونے والی بدنصیب ٹرین تیز گام کے ڈرائیور محمد صدیق نے میڈٰیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ انہوں نے بوگیوں میں 6 سے 7 گیس سلنڈر کے دھماکے سنے۔

ڈرائیور محمد صدیق کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ 6 بج کر 20 منٹ پر واقعہ پیش آیا، چھ بج کر 23 منٹ پر گاڑی روک لی تھی۔ جاں بحق افراد کا رنج ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ 2 بج کر 15 منٹ پر روہڑی سے ٹرین لے کر چلا، ساڑھے تین بجے کے قریب خانپور کراس کیا، چھ بج کر پندرہ منٹ کے قریب لیاقت پور پہنچے۔

تیز گام ڈرائیور کا کہنا تھا کہ کسی مسافر نے چین پل کی تو فوری طور پر ٹرین کو روکا اور دیکھا کہ پیچھے بوگیوں میں آگ لگی ہوئی تھی، اس کے بعد ہم نے جن بوگیوں میں آگ لگی ہوئی تھی اسے دیگر سے الگ کر دیا تاکہ وہ باقیوں کو اپنی لپیٹ میں نے لے سکے۔
 

Advertisement