ٹرینوں کے حادثات، ایک بھی انکوائری مکمل نہ ہوئی

Last Updated On 20 June,2019 07:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹرینوں کے حادثات کی سب انکوائریاں ادھوری چھوڑیں گئیں، بعض پر مکمل ایکشن بھی نہیں ہوا۔

دنیا نیوز کے مطابق 2013ء سے 2017ء تک ٹرینوں کے 304 حادثات ہوئے جبکہ گزشتہ 22 برسوں میں 1094 ٹرین حادثات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 5 برس میں 20 خطرناک حادثات میں 112 افراد لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2013ء سے دسمبر 2016ء تک 17 بڑے حادثات میں 94 افراد جاں بحق ہوئے۔ 15 ستمبر 2016ء کو ملتان میں شیر شاہ جنکشن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ 2016ء میں کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں 3 نومبر کو زکریا ایکسپریس لانڈھی کے قریب فرید ایکسپریس سے ٹکرائی تھی۔ 6 جنوری کو لودھراں میں ٹرین اور موٹر سائیکل رکشے میں ٹکر سے 6 طلبہ جاں بحق ہوئے۔

آٹھ فروری کو بصیر پور پھاٹک پر رکشا فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا جس سے 5 افراد کچلے گئے۔ اس کے علاوہ 21 مارچ کو نوشہرہ میں ٹرین کی پٹڑی کراس کرتے ہوئے پولیس گاڑی سے ٹکر ہوئی تھی۔
 

Advertisement