اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا دھرنا میں بیٹھے لوگوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے، بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں۔
I have directed the CDA Chairman to immediately visit the dharna site to assess what relief and assistance can be provided to the dharna participants with the onset of rain and changing weather conditions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 6, 2019
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بارش نے جے یو آئی کے آزادی مارچ و دھرنے میں شریک شرکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پلاسٹک شیٹس اور چادروں سے بنائے گئے خیمے اکھڑ گئے، بارش سے نہ صرف دریاں اور چادریں گیلی ہو گئیں بلکہ پنڈال میں جل تھل ہوگیا۔
شرکا دھرنا نے بارش سے بچنے کے لئے درختوں کی اوٹ، خیموں میٹرو کے زیر تعمیر سٹیشن، پل، ٹریک اور کنٹینرز میں پناہ لی، میٹرو پل، سٹیشن پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی، بارش کے باعث سڑک پر بھی پانی جمع ہوگیا، بچاؤ کے لئے کار کن اور رضا کار ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے، کئی شرکا نے اپنی گاڑیوں اور بسوں میں جا کر پناہ لی۔