’’تلاش‘‘ اقوام متحدہ میں سکریننگ کیلئے پیش کی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم

Last Updated On 29 November,2019 11:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘ کی اقوام متحدہ میں خصوصی سکریننگ کی گئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سکریننگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید کے تعاون سے ریلیز ہونیوالی بچوں میں غذائی قلت اور اس کے اثرات پر بنائی گئی فلم تلاش سنجیدہ موضوع اور دلچسپ کہانی کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کرچکی ہے اور اسے اقوام متحدہ میں سکریننگ کیلئے پیش کی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

فلم کی کہانی اندرون سندھ کے وڈیروں کی جانب سے مشکل صورتحال میں مبتلا میڈیکل طالب علموں کی جدو جہد کے گرد گھومتی ہے جنہیں دور دراز دییات میں میڈیکل کیمپ لگانے بھیجا جاتا ہے جہاں ان کا مقامی وڈیروں سے پالا پڑتا ہے۔
 

Advertisement