61 سالہ میڈونا نے 25 سالہ ولیمز کو بوائے فرینڈ بنا لیا

Last Updated On 24 December,2019 11:37 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے کم عمر لڑکے کو بوائے فرینڈ بنا لیا۔ 25 سالہ ولیمز کے والدین بھی میڈونا سے عمر میں چھوٹے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ میڈونا کے نئے بوائے فرینڈ کا نام ایلاملک ولیمز ہے جس کی عمر محض 25سال ہے اور ولیمز کے ماں اور باپ دونوں کی عمریں بھی میڈونا سے کم ہیں، تاہم ولیمز کی 55سالہ والدہ لوری اور 59سالہ والد ڈریو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے پر بہت خوش ہیں۔ 

ولیمز نے ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ولیمز کے والد کا کہنا تھا کہ ‘‘میڈونا نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ہمارے بیٹے سے کتنی محبت کرتی ہے اور اس کا کتنا خیال رکھتی ہے۔ ولیمز کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ ولیمز اور میڈونا کی عمروں میں بہت فرق ہے لیکن میں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ محبت عمروں کی پابند نہیں ہوتی۔