اداکارہ منشا پاشا نے لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں کو اپنی فلم دیکھنے کا مشورہ دیدیا

Last Updated On 13 April,2020 06:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں مداحوں کو اچھا گزارنے کے لیے اپنی فلم دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے منشا پاشا نے لکھا کہ دوستوں اگر آپ قرنطینہ میں ہیں اور بوریت کا سامنا کررہے ہیں تو نیٹ فلکس پر موجود میری فلم ’چلے تھے ساتھ‘ دیکھ لیں یہ ابھی بھی دستیاب ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میری فلم میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے، جن کو دیکھ کر آپ اُس جگہ کو محسوس کر کے سانس لیں گے۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے اپنی فلم نیٹ فلکس پر شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصرکو اپنا جیون ساتھی چن لیا

کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے اداکارہ بھی ان دنوں گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

اس سے قبل منشا نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے لہذا ایسے تمام لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھا جائے۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ منشا پاشا نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے پوری دُنیا کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بہن ڈاکٹر حنّا بھی موجود تھیں۔

منشا پاشا نے پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ اس وقت میری بہن برطانیہ میں ہےاور وہ ڈاکٹر ہے اور سوچ کر ہی میں کافی پریشان ہوں۔

منشا پاشا نے ڈاکٹرز کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ واقعی میں حیران کن اور بہادری کی شاندار مثال ہے۔
 

Advertisement