لاہور: (ویب ڈیسک) 7 سال قبل اسلام قبول کرنیوالی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی گزارتے گزارتے تھک گئی ہوں۔
حال ہی میں جینیفر نے اپنی بغیر حجاب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے بعد لوگوں کی ان سے توقعات اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔
اپنی تفصیلی پوسٹ کے آغاز میں جینیفر نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے اس پوسٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگا، لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔
7 سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا تھا کہ وہ دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی گزارتے گزارتے تھک گئی ہیں۔
حال ہی میں جینیفر نے اپنی بغیر حجاب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے بعد لوگوں کی ان سے توقعات اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔
تفصیلی پوسٹ کے آغاز میں جینیفر نے لکھا کہ جانتی ہوں کہ مجھے اس پوسٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگا، لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ایسا صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ میری آواز اچھی ہے اور میں قرآن کی تلاوت کرتی ہوں تو لوگ مجھ سے ایک رول ماڈل بننے کی توقع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآن پاک کی تلاوت کرتی ویڈیو وائرل
جینفر نے لکھا کہ میرا پلیٹ فارم ایک نعمت کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے۔ اللہ نے مجھے بہت کچھ عنایت کیا ہے جس میں تلاوت کرنے کی قابلیت بھی شامل ہے، اور یہ ایک اعزاز ہے جسے معمولی انداز میں نہیں لیا جانا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ یہاں میں اپنے مداحوں کو یہ بتاتی چلوں کہ صرف تلاوت کرنے کی قابلیت میری تعریف نہیں ہے بلکہ میری اور بھی بہت سی دلچسپیاں ہیں، مثال کے طور پر مجھے گانا اور شعر لکھنا پسند ہے، مجھے زبان، کھیل اور رقص پسند ہے۔
اپنی تفصیلی پوسٹ کے اختتام میں جینیفر نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے کچھ دن میں آپ کو ویسی نظر آؤں جیسا آپ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور باقی دن شاید آپ مجھے ویسا دیکھیں جس کا آپ نے کبھی تصور نہ کیا ہو، مجھ میں بہت عیب ہیں، اللہ ہم سب کو معاف کرے۔‘
جینفر نے زور دیا کہ لوگوں کو بغیر جانے ان کی ظاہری حالت کی بنا پر جانچنا چھوڑ دیں کیونکہ جو کوئی بھی قرآن کی تلاوت کرتا ہے اس بنا پر وہ دوسروں سے سبقت لے جاتا ہے اور میں تو صرف ایک ذریعہ ہوں، اس کے سوا کچھ بھی نہیں۔
گزشتہ دنوں کئے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں دوسروں کے توقعات کے مطابق زندگی گزارتے گزارتے تھک گئی ہوں۔
عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو ’عرب گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کرکے صاف عربی زبان میں گانا گا کر سب کو حیران کرنے والی جینیفر گراؤٹ نے موسیقی کی تعلیم امریکا سے حاصل کی ۔
امریکی جریدوں کے مطابق جینیفر گراؤٹ امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی، وہ خالصتاً امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں جس کا عرب ثقافت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔
نوجوانی میں جینیفر گراؤٹ کو عرب ثقافت میں دلچسپی پیدا ہوئی جس کے لیے وہ مراکش چلی آئیں۔ یہاں انہوں نےعرب میوزک کی ابتدائی معلومات حاصل کر کے ٹیلنٹ شو میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
جینیفر گراؤٹ ’عرب گاٹ ٹیلنٹ ‘ میں غیر عربی زبان بولنے والی پہلی امریکی خاتون تھیں جنہیں عربی میں اپنا تعارف کروانا بھی نہیں آرہا تھا لیکن جب انہوں نے عربی زبان میں گانا گایا تو سب حیران رہ گئے۔ وہ یہ شو جیتنے میں تو کامیاب نہیں رہیں تاہم آخری راؤنڈ تک پہنچیں ۔
23 سال کی عمر میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی جینیفر گراؤٹ نے سال 2013 میں ہی مراکشی نوجوان سے شادی کرلی تھی ، اب وہ مشرق وسطیٰ میں رہتی ہیں مگر امریکا بھی جاتی رہتی ہیں۔
Jumu’a Mubarak Fam!! Here’s a recitation if Verses 285-286 from Sura #Baqarah in the style of the great #Egyptian reciter Mohammed Siddiq Al #Menshawi. Please watch the full video here: https://t.co/PKq8esCYKn #jennifergrout #femalereciters #quran #muslimah pic.twitter.com/oGT20GkLAc
— Jennifer Grout (@JenniferGrout3) December 20, 2019
یاد رہے کہ جینیفر گراؤٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آرہی تھیں۔
جینیفر نے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کرکے لوگوں کے دل جیتے تھے۔ جینیفر کے یوٹیوب چینل پر ہزاروں فالورز ہیں جہاں ان کی تلاوت کی ویڈیوز بہت مقبول ہیں۔
American singer Jennifer Grout recites Quranic verses flawlessly https://t.co/i0fl8nSAX2 @JenniferGrout3 pic.twitter.com/V5ETcQFW3o
— Gulf Today (@gulftoday) December 16, 2019