سب سے پہلے دل شاہ رُخ خان پر آیا تھا: اداکارہ ماہرہ خان

Published On 27 August,2020 05:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرا سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ بھی اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور پل پل کی خبریں دیتی رہتی ہیں، تاہم ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے اثاثے تقریباً ایک ارب روپے

اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔

اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ تھی۔