کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار ملے: احد رضا

Published On 22 January,2021 11:29 am

کراچی:(روزنامہ دنیا ) اداکار احد رضامیرنے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اس لیے کیا کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے بلکہ انہیں دہشتگرد کے کردار دئیے جارہے تھے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق احد رضا میر نے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ اقربا پروری۔ احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔

واضح رہے کہ احد رضا پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں،انہوں نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، اس وقت ان کی عمر 17 سال تھی۔ ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے کے علاوہ انہوں نے فلم  پرواز ہے جنوں  میں بھی کردار نبھایا۔احد رضا گلوکاری کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

 


 

Advertisement