جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم کی چار گھنٹے تک سخت ٹریننگ

Published On 22 January,2021 06:09 pm

کراچی، (دنیا نیوز) پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوسرے دن بھی تیاریاں،چار گھنٹے تک سخت ٹریننگ سیشن ہوا،میچ کے انداز میں بلے بازوں کو بیٹنگ اور بالرز کو لائن لیتھ پر بالنگ کا ٹاسک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑی ٹیم کے خلاف طویل عرصے بعد مقابلہ تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قومی ٹیم نے دوسرے بھی چار گھنٹے سے زائد طویل پریکٹس سیشن کیا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق بالنگ کوچ وقاریونس،محمد یوسف،یونس خان اور ثقلین مشتاق نے باؤلرز اور بلے بازوں کی رہنمائی کی۔

بلے بازوں کو میچ طرز کی سلپس لگا کر بیٹنگ کرائی گئی، کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی نے لمبی بیٹنگ کی۔

بیٹسمینوں کو مختلف ٹارگٹ دئیے گئے۔ فاسٹ باؤلرز سے تیز بالنگ کےساتھ لائن لیتھ پر بالنگ کی۔ سپنرز نے بھی جگہ پر باؤلنگ کی مشقیں کی۔
 

Advertisement