پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کے تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

Published On 20 January,2021 11:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کی تیسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئرہوگئی، پاکستان ٹیم کے تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی۔

حکام پی سی بی کےمطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کراچی پہنچتےہی ہوٹل میں قومی سکواڈ کی کوروناٹیسٹنگ کی گئی تھی، تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہے،جس کے بعد شاہینوں کو پریکٹس کی اجازت دے دی گئی قومی ٹیم جمعرات کو دوپہر ایک بجے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔