لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین مختار احمد کو اپنے نام سے منسوب چلنے والے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی وضاحت دینا پڑ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کرتے ہوئے قومی کرکٹر مختار احمد نے کہا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ مختار اے 24 کے نام سے ہے۔
ایک اور ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ ٹویٹر پر میرا کوئی اور اکاؤنٹ نہیں ہے، ٹویٹر پر جتنے بھی اکاؤنٹ میرے نام سے منسوب ہیں وہ جعلی ہیں، انہوں نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو اس بات کی ترغیب دی کہ اس اکاؤنٹ کے بارے میں دوسروں کو بتائیں۔
This is my official Twitter account. All others are fake. Please share! pic.twitter.com/xlk1UL8sJ9
— Mukhtar Ahmed (@mukhtara24) January 21, 2021
یاد رہے کہ قومی کرکٹر مختار احمد اس وقت پاکستان کپ کھیلنے میں مصروف ہیں، جہاں پر وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، بیٹسمین نے سات میچز میں 468 رنز بنائے ہیں، ایونٹ کے دوران ان کی ایوریج 78 ہے، جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 92.12 ہے۔ انہوں نے شاندار دو سنچریاں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی 398، طیب طاہر 393، سعد نسیم 350 اور عمران فرحت 328 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Mukhtar Ahmed continues to top the run-scoring chart after yet another fifty. However, Asif Ali is catching up fast after a fine knock of 88 (62 balls).
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) January 21, 2021
With three rounds remaining before the knockout phase, who do you think will finish at the top? #PakistanCup pic.twitter.com/w9qP5ZNTyi