بھارتی اخبارنے ٹرمپ کی معاون خصوصی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق جھوٹی خبر واپس لے لی

Published On 12 January,2021 04:39 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک)بھارتی اخبار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون خصوصی لیزا کرٹس کے حالیہ دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے جعلی خبر واپس لے لی۔

بھارتی اخبار ہیرالڈ نے امریکی صدر کی قومی سلامتی کے بارے میں معاون خصوصی کرٹس کی تصویر کے ساتھ ایک خبر شائع کی جس میں وہ مقام کی شناخت کئے بغیر برف سے ڈھکے پہاڑ پر ایک ہندوستانی عہدیدار کے پاس کھڑی ہے ۔

مس کرٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ تصویر ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل لی گئی تھی، صحافی کو حقائق کی جانچ کرنی چاہیے تھی۔ مس کرٹس کے ٹویٹ پر بھارتی اخبار نے دو گھنٹے کے اندر خبر کو ہٹا دیا۔
 

Advertisement