کامیڈین کنال کامرا کا بھارتی سپریم کورٹ سے معافی مانگنے سے انکار

کامیڈین کنال کامرا کا بھارتی سپریم کورٹ سے معافی مانگنے سے انکار

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نواز ججوں پر تنقید کرنے پر کنال کامرا کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

کنال کامرا نے سپریم کورٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ ایک ٹویٹ سے دنیا کی سب سے بڑی عدالت کی بنیادیں ہلادینے کا الزام میری اوقات سے بڑھ کر ہے۔ عدالت پر عوامی اعتماد کا تعلق عدالتی فیصلوں سے ہے کسی شہری کی تنقید سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے حد پار کی ہے تو کشمیریوں کی طرح میرا انٹرنیٹ بھی بند کردیں، کامیڈین منور فاروقی کو جس مذاح کے لیے جیل بھیجا گیا وہ اس نے بولا بھی نہیں تھا۔ یہی صورتحال رہی تو تمام آرٹسٹ جیل میں ہونگے ، صرف تلوے چاٹنے والے آزاد پھریں گے۔