اداکار شان شاہد نے قائداعظم ؒ کو اپنا لیڈر قرار دیدیا

Published On 22 March,2021 04:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار شان شاہد نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو اپنا لیڈر قرار دیدیا۔

پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد، جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، اکثر اوقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی، یہ تصویر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہے، جس کے کیپشن میں اداکار شان شاہد نے لکھا ’میرا لیڈر‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے: اداکار شان شاہد

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے ہماری اُمید ہیں، اللہ پاک عمران خان کو پاکستان کی خوشحالی اور عروج کے مابین کھڑی تمام بری قوتوں سے لڑنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت پاکستان کیلئے مشکل ہے، لیکن ہمارا آپ پر ہمارا اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ مضوط ہیں، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

Advertisement