بلال مقصود کا اسرائیلی مظالم کے ستائے فلسطینی مسلمانوں کو خراج تحسین

Published On 25 May,2021 02:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار بلال مقصود نے اسرائیلی مظالم کے ستائے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی آواز میں ان کا درد بیان کیا ہے۔

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں گلوکار نے اپنے مشہور ٹریک "آخری الوداع" کا حصہ گا کر سننے والوں کو ایک مرتبہ پھر اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ ان کی مدھر آواز اور انور مقصود کی شاعری کا خوبصورت امتزاج دیکھنے میں آیا۔ پوسٹ میں بلال مقصود نے لکھا کہ " تمام فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنے پیاروں کے ساتھ ہر نیا دن خوف کی فضا میں گزارتے ہیں۔" گلوکار نے "Free Palestine" کا ہیش ٹیک بھی استعمال کیا۔

 واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ تنازع کے دوران فلسطینیوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 248 فلسطینی شہید کئے جن میں 66 بچے بھی شامل تھے، فلسطینی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بمباری سے 769 دکانیں تباہ ہوئیں، 258عمارتوں میں موجود1042گھر تباہ ہوگئے جبکہ ساڑھے 14ہزار سے زائد گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کے مطابق بمباری سے غزہ میں صاف پانی کی فراہمی کا 50فیصد نیٹ ورک تباہ ہوگیا جس سے 8لاکھ افراد صاف پانی سے محروم ہوگئے ۔

 

Advertisement