کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی خواتین کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کی کوویڈ ویکسی نیشن کا عمل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہواجن کی سنگل ڈوز ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ این سی او سی کے اشتراک سے ہونے والی ویکسی نیشن کا دوسرا راؤنڈ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کرایا گیا جو کہ پی سی بی کی اولین ترجیح ہے ۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مینز کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی یوں پی سی بی دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بنا جس نے اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔