اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے اپنی کورونا ویکیسن تیار کر لی، آئندہ ہفتے ویکیسن مارکیٹ میں لانے کے پلان پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی۔ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے۔ کورونا ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے جبکہ پہلے فیز میں سنگل ڈوز کین سائینو کی 1 لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، اس کے علاوہ پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔