ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل، حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل جاری

Published On 19 May,2021 09:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے لیکن کوئی سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کے 75 کاونٹرز پر 7 ہزار افراد کو یومیہ ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ تو رکا ہوا ہے، پر وبا ابھی نہیں رکی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسینیشن کروائیں جبکہ ملکی سیاسی قیادت کو ویکسین لگوانے کی مہم کی قیادت کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار ہزار مریض اب بھی آکسیجن پر موجود ہیں۔ بندشوں میں نرمی کی جا سکتی لیکن مکمل ختم نہیں کی جا سکتیں۔وفاقی وزیر نے سیاست پر بھی گفتگو کی۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 

Advertisement