لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، صحت و تعلیم اور دیگر عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غربا کیلئے سستے گھر، پناہ گاہیں اور احساس پروگرام شروع کیا گیا، عالمی وباء کے باوجود ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر بہترین سفارتکاتی کی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ منفی سے مثبت اور بدحال ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی ممکن ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر اور نہری نظام کی بہتری پر کام جاری ہے، کسان کارڈ، صحت کارڈ، میڈیسن کارڈ کا اجراء کیا گیا، کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات میں ریکارڈ کمی کی گئی۔