مینار پاکستان واقعہ، آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائیگی؟ سجل علی

Published On 18 August,2021 08:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ سجل علی نے مینارِ پاکستان واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟

واضح رہے کہ مینار پاکستان میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی گئی سٹوری میں سجل علی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟ ہم ان آدمیوں کو جنہوں نے اس پر حملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے، اُنہیں کب مثالی سزا دے دیں گے؟

اداکارہ نے لکھا کہ ایک اور دن، ایک اور خاتون کا نام ہیش ٹیگ بن گیا جسے ہراساں کیا گیا۔ وہاں مردوں کا ایک سمندر تھا جو اُن درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘ آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ ہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟
 

Advertisement