عدالت طلبی سے متعلق کیس، میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب

عدالت طلبی سے متعلق کیس، میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر عدالت طلبی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر میشاء شفیع کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے۔ میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ عدالت نے ایف ائی اے سے میشاء شفیع کے کیس متعلق تفتیشی رپورٹ بھی طلب کی۔

عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دے رکھا ہے ۔