معروف اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کر گئے

Published On 24 September,2021 11:59 am

کراچی:(دنیا نیوز) معروف اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کر گئے،انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی فلموں اور ڈراموں میں شاندار کردار نبھائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار طلعت اقبال کئی روز سے ڈیلاس امریکا میں کےہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں دل کا دورے پڑنےکی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیاتھا ۔ طلعت اقبال کے داماد علی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اداکار کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی،طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے، انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑے ہیں، ان کی دوسری بیٹی کچھ عرصہ قبل دارفانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ 
 

Advertisement