کراچی پولیس کی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی، 2 افراد گرفتار

Published On 24 September,2021 12:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس کی پھرتیاں، پیدل چلنے والوں کی بھی شامت آگئی۔ کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے ویکسین نہ لگانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014 سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق دونوں افراد محمد خالد اور حبیب الرحمان کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں روکا۔ ویکسین کارڈ مانگنے پر پتا چلا کہ دونوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈویژنل کمشنرز کوخط لکھا تھا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے علاوہ جرمانے لگانے کا کہا تھا۔
 

Advertisement