لاہور:(دنیا نیوز)علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا، سیشن عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی مستقل حاضری کی درخواست کو مسترد کردی ہے جبکہ ٹراٸل کورٹ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے حکم کے خلاف بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ میشا شفیع آج تک ٹراٸل کورٹ میں پیش ہوٸیں نہ انہوں نے گواہان کے بیانات جمع کرواٸے ، آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم عاٸد نہ ہوسکی ،اداکارہ کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے ہہلے کورٹ میں پیش ہونا چاہیے تھا جبکہ میشا شفیع نے ٹراٸل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی۔
ٹراٸل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی اور آٸندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ،ٹراٸل کورٹ کو اختیار ہے کہ کسی بھی سٹیج پر ملزم کو حاضری سے معافی دے سکتی ہے یا طلب کر سکتی ہے ۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوٸی سقم نہیں ،مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے اور حاضری معافی اور مچلکے جمع کروانے کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا ،عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا جبکہ میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا اور ایف آٸی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔