موسیقار اے آر رحمن کی بیٹی کی حجاب میں پہلی بار عوامی پرفارمنس

Published On 24 November,2021 02:15 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی موسیقار اے آر رحمن کی بیٹی نے پہلی بار عوام سطح پر حجاب کے ساتھ پرفارمنس دی ہے، انہوں نے اپنے والد کا کلام فرشتوں پیش کیا۔

بھارت کے اے آر رحمن آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار ہیں، ان کی بیٹی خدیجہ نے فردوس آرکسٹرا نامی گروپ کے ساتھ پرفارم کیا۔ یہ میوزک گروپ آے آر رحمن نے تشکیل دیا جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔ بھارتی موسیقار نے اپنی بیٹی کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر جاری کی، انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی بیٹی نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو میں پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ متعصب بھارتی معاشرے میں مسلمانوں پر اکثروبیشتر تنقید کی جاتی ہے حتی کہ بھارتی میڈیا نے اے آر رحمن اور ان کی بیٹی کو بھی نہیں بخشا۔