لاہور:(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، مبینہ توہین مذہب پر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔اس افسوسناک واقعے پر جہاں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں شوبز شخصیات بھی شدید مذمت کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اس دلخراش واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سیالکوٹ واقعہ ہم سب کے لیے شرم کا مقام ہے، ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ قوم ان کی جانب دیکھ رہی ہے اور ان سے ہی سوالوں کے جواب مانگ رہی ہے۔
Ashamed!! Sick to my stomach!! Looking at you @ImranKhanPTI for answers, for justice and to take away this menace from our country. #Sialkot
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 3, 2021
صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات بھی اس واقعے پر دکھی دکھائی دیں اور لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں،بحیثیت قوم ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مینشن کیا اور کہا کہ ہم اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
Words fail me. We as a nation need to hold our heads in shame. Do we really want to live in a country where mob rule is the norm and not the exception?? We look to @ImranKhanPTI for swift action to stop this now.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 3, 2021
#Sialkot
اداکارہ ارمینا خان نے لکھا کہ میں نے کبھی بھی کسی انسان کے لئے ایسا نہیں چاہا مگر آج میں یہ دعا کرتی ہوں کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو دنیا و آخرت میں کبھی سکون نہ ملے۔
Sick! Sick! Sick! I would never wish this upon any human being but this time, I am going to make an exception. I pray with my heart and soul that all those took part in this lynching never find peace in this world or hereafter. #Sialkot #lynching
— Armeena (@ArmeenaRK) December 3, 2021
سماجی کارکن اور ٹی وی میزبان منیہ مزاری نے دکھی دل کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ وہ معاشرہ جہاں تشدد اور خاموشی ہو وہاں انسانیت ناکام ہو جاتی ہے۔
A society where violence & silence prevail, humanity fails! #Sialkot!
— Muniba Mazari (@muniba_mazari) December 3, 2021
اداکار و ماڈل عدنان ملک نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے باعث شرم قرار دیا۔
— adnanmalik (@adnanmalik) December 3, 2021
I feel sick to my core #Sialkot
فاطمہ بھٹو نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت کی خودمختاری پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے ٹوئٹ کی کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی خوفناک ہے اور ہجوم میں شریک ہر ایک شخص پر قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔
— fatima bhutto (@fbhutto) December 3, 2021