کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زینب شبیر کی جانب سے اپنے لیے آنیوالے ایک رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی گئی ہے۔
زینب شبیر کا بتانا ہے کہ وہ ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور آتے ہی کافی فری ہو گئیں، خاتون نے اُن کا نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق دریافت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے اُن کا ہاتھ مانگنا چاہتی ہیں۔
زینب شبیر کا بتانا تھا کہ ‘اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی۔ زینب شبیر نے بتایا کہ ‘وہ یہ سُن کر بالکل دنگ رہ گئی تھیں جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔