کراچی: (دنیا نیوز) شرافی گوٹھ میں 20 دسمبر کو لوٹ مار کے دوران گاڑی پر فائرنگ واقعے کی رپورٹ درج کروانے والا ہی اصل ملزم نکلا، پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان نے کیش لوٹنے کیلئے اپنی ہی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ملزمان واردات کے دوران اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی ملیر کےمطابق جس نے واقعے کی رپورٹ درج کرائی وہی اصل ملزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم عاشر نے لوٹی ہوئی رقم سے 90 ہزار کا موبائل خریدا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔