پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین کی بروقت داد رسی نہ ہو سکی، خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواتین سے متعلق صوبائی محتسب کے دفترمیں 400 سے زائد کیسزدرج کیے گئے، 3 سال میں صرف 52 کیسز کا فیصلہ ہو سکا، محتسب آفس میں خواتین کو ہراساں کرنے کے83 کیسزفائل کئے گئے جس میں صرف 41 کیسز پر فیصلہ سنایا گیا، جائیداد سے متعلق 317 میں صرف11 پرفیصلہ سنایا گیا۔
دستاویزات کے مطابق محتسب کے ادارے میں 26 آسامیوں میں 10 تاحال خالی ہیں، 3 سال کے دوران محتسب دفتر پر 5 کروڑ 86 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، رواں سال کے دوران ایک کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔