ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ڈی آئی خان نے کارروائی کے دوران موبائل سمیں غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ کرنے والے تین فرنچائز ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق موبائل سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران کوہاٹ میں تین فرنچائز ڈیلروں کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ فرنچائز میں ایک ماہ میں 2700 سموں کی غیرقانونی ایکٹیویشن کی گئی تھی، سمیں پنجاب اورسندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام پر رجسٹرڈ کی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں غیرقانونی ایکٹیویشن میں استعمال ہونے والی مشینیں، 2200 سمیں ضبط کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔