پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں فائرنگ سے ایرانی نژاد خاتون بیٹی سمیت جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے اولڈ بارہ روڈ پر فائرنگ سے ایرانی نژاد خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوئے، نامعلوم نوجوان نے فلیٹ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ سے مقتولہ کے تین بچے بھی زخمی ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔