خیبرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں طالبہ کو یونیورسٹی بس سے اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے میں سندھ ہائیکورٹ کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم صفدر وسان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم صفدر وسان سمیت 16 نامعلوم ملزمان پر تھانہ رانی پور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 6 روز قبل رانی میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔