اداکار شان پین روسی فوجی آپریشن پر دستاویزی فلم بنانے کیف پہنچ گئے

Published On 26 February,2022 10:39 am

کیف: (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار شان پین روس کے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کی دستاویزی فلم بنانے کیف پہنچ گئے۔

وائس سٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن شان پین کیف پہنچ گئے ہیں وہ وہاں فوجی تنازع کی ڈاکومینٹری بنانے کے مقصد سے یوکرینی فوجی پریس سروس کے حکام کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

پین اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ایک فلم کی ریسرچ کے کام کی غرض سے یو کرین گئے تھے۔ 61 سالہ اداکار غیر منافع بخش کمیونٹی فلاحی تنظیم ریلیف ایفارٹ چلا رہے ہیں۔
 

Advertisement