یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے:ترجمان دفترخارجہ

Published On 25 February,2022 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیف میں پاکستانی طلبا کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن سیل نمبر +380681734727 پر بھی دستیاب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انخلا کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل پہنچ جائیں۔ Ternopil میں فوکل پرسن کے سیل نمبرز +380632288874 اور +380979335992 ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے Lviv اور Ternopil تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی کنسلٹنٹ کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلبا کو Ternopil لانے کا کام سونپا ہے۔
 

Advertisement