یوکرین میں طلبا کی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانہ متحرک، ترنوپل پہنچنے کی ہدایت

Published On 25 February,2022 02:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان پاکستانی سفارتحانہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ترنوپل میں مکمل طو رپر کام کررہا ہے، کیو کے علاقہ میں سفارتخانے کا نمائندہ ہر وقت دستیاب ہے۔

روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی طلبا موبائک نمبر 380681734727 پر رابطہ کرسکتے ہیں، تمام پاکستانی طلبا ترنوپل پہنچنے کی کوشش کریں۔

ترجمان کے مطابق طلبا ترنوپل میں ڈاکٹر شہزاد انجم سے (+380979335992۔۔ +380632288874) پر رابطہ کرسکتے ہیں، کھرکیو سے ترنوپل تک ٹرینیں بھی چل رہی ہیں اور ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔ جن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی، طلبا متعلقہ اعزازی تعلیمی کنسلٹنٹ سے رابطہ کریں۔
 

Advertisement