ابرار الحق کی دھمکی کام کر گئی، کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیئے

Published On 29 May,2022 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار ابرار الحق کی مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر دی گئی قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کام کر گئی۔

فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کے لیے چوری کیے گئے گانے نچ پنجابن نچ کا کریڈٹ ابرار الحق کو دے دیا ہے۔

کرن جوہر نے فلم کے گانے پنجابن کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں گانے اور لیرکس کا کریڈٹ ابرار الحق اور بھارتی موسیقار تنشک باغچی کو دیا۔