ممبئی :(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسے والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا، انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی، مانسا ضلع کے ایک گاؤں موسے سے تعلق رکھنے والے، موسے والا نے گزشتہ سال نومبر میں کافی دھوم دھام کے درمیان کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
We have been warning Punjab Govt to pay attention to Punjab’s situation. I demand an FIR against Bhagwant Mann for negligence of his Chief Ministerial duties which has cost the life of #sidhumoosewala.
— Manjinder Singh Sirsa (@mssirsa) May 29, 2022
Bhagwant Mann along with @ArvindKejriwal should be booked u/s 302 @ANI https://t.co/lZJ4CWoqZ3 pic.twitter.com/35YaBCUeUL
کانگریس نے انہیں مانسا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے کے بعد مانسا کے موجودہ ایم ایل اے نذر سنگھ مانشاہیہ نے پارٹی سے یہ کہتے ہوئے بغاوت کردی تھی کہ وہ متنازع گلوکار کی امیدواری کی مخالفت کریں گے۔
عام آدمی پارٹی کی حکومت نے گزشتہ روز سدھو موسے والا کی سکیورٹی واپس لی تھی جس کے اگلے ہی دن وہ قاتلانہ حملے میں مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو کینیڈا کے انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڑی برار نے قتل کیا، وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔