عاطف اسلم کے کنسرٹ کیلئے مداح لڑکی کی شادی ملتوی

Published On 26 May,2022 09:18 am

ٹورنٹو :(روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم کی کینڈا سے تعلق رکھنے والی مداح لڑکی نے اپنی شادی کے دنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کا سن کر شادی ہی ملتوی کردی اور اس کا منگیتر ایک پوسٹر اٹھائے عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے کارڈ پر لکھا ہوا تھا کہ’’ میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے‘‘،عاطف اسلم نے لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔

گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ ’’منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟‘‘

Advertisement