اوٹاوا:(دنیا نیوز) کینیڈا میں جاری ٹرک ڈرائیوروں اور عام افراد کے احتجاج کے باعث وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی کے تحت وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو 30 دن کے لیے لوگوں کے اجتماع اور سفر کی ممانعت کے اختیارات مل گئے۔
قوم سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کا دورانیہ قلیل مدتی ہوگا اور فوج تعینات نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ کوویڈ پروٹوکول کے تحت امریکی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے قرنطینہ لازمی تھا جس کے خلاف تین ہفتوں سے احتجاج جاری ہیں۔