عمران خان کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم

عمران خان کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےبھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کےسدباب کیلئےخصوصی نمائندہ مقررکرنےکافیصلہ کیاہے۔