کینیڈا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ، شہریوں کو انخلا کے احکامات

Published On 23 November,2021 09:39 am

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید بارشوں سے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

کینیڈین ماہرین موسمیات نے بارش 90 ملی لٹر تک ریکارڈ ہونے اور الاسکا کی سرحد کے قریب برف پگھلنے سے نکاسی آب کے نظام کے مفلوج ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے، دریاؤ ں کی سطح بلند ہونے پر قریبی آبادی کو انخلا کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

بارشوں کے خطرناک اسپیل کے نتیجے میں اب تک چار اموات جبکہ ہزاروں افراد لینڈ سلائیڈنگ سے تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔
 

Advertisement