ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی معروف اداکارہ نرگس فخری سائیکل چلاتے ہوئے بری طری گر گئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائیکل چلاتے ہوئے اور گرنے کی ویڈیوز اور تصویر شیئر کی گئی۔
پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرگس فخری تیزی کے ساتھ سائیکل چلا رہی ہیں اور وہ ویڈیو بنانے والے کی طرف دیکھ رہی ہیں، دھیان بٹنے کی وجہ سے ٹریک سے اترنے کی وجہ سے اداکارہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور منہ کے بل گر پڑیں۔
تاہم سائیکل سے گرنے کے بعد خوش قسمتی سے بالی ووڈ اداکارہ چوٹ لگنے سے محفوظ رہیں اور انہوں نے اس واقعے کی ویڈیو اور تصویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔